ایک ایسے وقت میں یہ اعلان آیاہے جب ہندوستان عالمی وباء کے دوسری مہلک لہر کے ساتھ نبرد آزما ہے
کولمبو۔سیول ایویشن اتھاریٹی آف سری لنکا(سی اے اے ایس ایل) نے جمعرات کے روز اعلان کیاہے کہ ہندوستان میں جاری کرونا وائرس کی دوسری لہر کو اپنے ملک میں پھیلنے سے روکنے کے لئے فورح عمل کے ساتھ تمام ہندوستانی مسافرین کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ڈیلی میریر نیوز پیپر کی رپورٹ ہے کہ سی اے اے ایس ایل ایڈیشنل ڈائرکٹر جنر پی اے جیاکانتھ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ وزرات صحت کی جانب سے دستیاب گائیڈ لائنس کے پیش نظر اگلے نوٹس تک یہ امتناع جاری رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ سی اے اے ایس ایل نے تمام ائیرلائنس کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہندوستانی مسافرین کو سوار کرنے میں احتیاط برتیں۔ایک ایسے وقت میں یہ اعلان آیاہے جب ہندوستان عالمی وباء کے دوسری مہلک لہر کے ساتھ نبرد آزما ہے۔
جمعرات کے روز ہندوستان میں کویڈ19کے جملہ معاملات2,10,77,410اوراموات 2,30,168تک پہنچ گئے ہیں۔
ہندوستان میں یہ بدستور15دن ہے جس میں مسلسل3لاکھ سے زائد معاملات پیش ائے ہیں‘ وہیں 3000اموات مسلسل نو ایام سے درج کئے جارہے ہیں۔