سری لنکا کو آج کرو یا مرو کا سامنا

   

گیلونگ ۔ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے کہا کہ ایشیا کپ خطاب جیتنا ماضی کی بات ہے اور ان کی توجہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہالینڈ کے خلاف کرو یا مرو میچ جیتنے پر مرکوز ہوگی۔سری لنکا نے ٹورنمنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں یو اے ای کو 79 رنز سے شکست دینے سے پہلے ٹورنمنٹ کے پہلے میچ میں نمیبیا کے خلاف حیران کن شکست برداشت کی ہے۔ گروپ اے میں تیسرے نمبر پر موجود سری لنکا کو جمعرات کو اہم میچ میں ٹاپ رینکنگ ہالینڈکو شکست دینا ہوگی۔