سری لنکا کے وزیراعظم کا دورۂ چین

   

کولمبو؍ بیجنگ: سری لنکن وزیر اعظم اس دورہ میں اپنے ملک کے سب سے بڑے قرض دہندہ سے قرضوں کی تنظیم نو پر بات کریں گے۔سری لنکا کے وزیر اعظم دینیش گوناوردینا چھ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ چینی حکام نے بیجنگ کے مضافات میں ایک ہوائی اڈے پر گوناوردینا کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔سری لنکن وزیراعظم پیر کے روز چین پہنچے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ کولمبو کے اپنے سب سے بڑے بیرون ملک قرض دہندہ سے قرضوں کی تنظیم نو پر بات کریں گے۔چین کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا، ” شی اور گوناوردینا چین سری لنکا کی روایتی دوستی کو جاری رکھنے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔‘‘سری لنکا کے برسوں سے جاری اقتصادی بحران کے دوران بیجنگ اور کولمبو کے درمیان تعلقات پر نظر رکھی جارہی ہے۔ گزشتہ برس سری لنکا نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف سے 2.9 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ حاصل کیا تھا۔ یہ مشروط قرض سری لنکا کے غیر ملکی قرض دہندگان کے لیے اطمینان کا باعث ہے۔