سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے چہارشنبہ کے روز سری نگر کے مضافات میں قومی شاہراہ پر لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز سری نگر پولیس کو قومی شاہراہ پر مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حمل کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔جس پر کارروائی کرتے ہوئے سری نگر پولیس، کیو آر ٹی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے قومی شاہراہ پر این آر کالونی میں شام لال پٹرول پمپ کے نزدیک ناکہ بندی کردی اور اس طرح گرفتاری عمل میں آئی ۔