سشماسوراج کی چینی ہم منصب کیساتھ میٹنگ

,

   

باہمی مفاد کے مسائل پر غور، ووہان سمٹ کے سمجھوتہ پر عمل شامل
بشکیک ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرامورخارجہ سشماسوراج نے آج یہاں جاری ہمہ رخی کانفرنس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی اور اس میٹنگ میں باہمی مفاد کے مسائل پر غوروخوض کیا گیا جن میں گذشتہ سال کی ووہان سمٹ کے دوران طئے شدہ یادداشت مفاہمت پر عمل آوری شامل ہے۔ سشما کرغستان کے دارالحکومت میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کونسل کی وزرائے خارجہ میٹنگ میں شرکت کیلئے گذشتہ روز یہاں پہنچیں۔ وزارت امورخارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر تبادلہ خیال کے رجحان کو جاری رکھتے ہوئے سشماسوراج نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جس میں اہم مسائل پر بات کی گئی۔ 27 اور 28 اپریل کی ووہان چوٹی ملاقات وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر ژی جن پنگ کے درمیان ہوئی تھی جس میں مختلف باہمی مسائل پر مذاکرات ہوئے تھے۔