سشما سوراج کا وزیر خارجہ بلغاریہ سے باہمی مسائل پر تبادلہ خیال

,

   

صوفیہ، 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہفتہ کو بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں بلغاریہ کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایکاٹیرنا ذخاریوا کے ساتھ ملاقات کی اور معیشت، زراعت اور صحت جیسے دوطرفہ اور باہمی اہمیت کے ایشوز پر بات چیت کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کر کے اس بارے میں اطلاع دی۔ مسٹر کمار نے ٹوئٹ کیا،‘‘تعلقات کو توسیع دیتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے بلغاریہ کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایکاٹیرنا ذخاریوا کے ساتھ بامعنی میٹنگ کی۔میٹنگ میں دو طرفہ اہمیت کے موضوعات معیشت،زراعت، صحت اور فارما، آئی ٹی، سیاحت اور ثقافت جیسے ایشوز پر بات چیت کی گئی’’۔مسٹر کمارنے ایک اور ٹویٹ میں کہا‘‘بلغاریہ کی وزیر خارجہ نے صوفیہ میں نمائندے سطح کے مذاکرات سے پہلے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ‘‘ دونوں ممالک قدرتی طور پر پارٹنر ہے اور آٹھویں صدی سے چلے آ رہے ثقافتی اور تاریخی تعلقات اس کی بنیاد ہیں۔