سشما سوراج کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ڈاکٹر یادو نے سوشل میڈیا پر سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی جینتی پر انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ آپ نے اپنے خیالات اور ملک کی خدمت کے عمل سے ہندوستانی سیاست میں ایک انمٹ نشان چھوڑا ہے ۔آپ کی پوری زندگی ملک کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وقف تھی جو تمام ہندوستانیوں کو ہمیشہ ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔