سشیل کمار کی عدالتی تحویل میں 9 جولائی تک توسیع

   

نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے یہاں چھترسال اسٹیڈیم میں نوجوان پہلوان کے مبینہ قتل کے معاملے میں اولمپک تمغہ یافتہ پہلوان سوشیل کمار کی عدالتی تحویل میں 9 جولائی تک توسیع کردی ہے۔کمار کی 14 روزہ عدالتی تحویل ختم ہونے کے بعد انہیں جمعہ کے روز میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ مینک اگروال کے سامنے پیش کیا گیا۔ وہ قتل اور غیر ارادی قتل اور اغوا کے الزامات کا سامنا کررہے ہے۔ملزم کے وکیل کے مطابق اسے منڈولی جیل سے تہاڑ کی جیل نمبر 2 میں بھیجا گیا ہے۔ پولیس نے دعوی کیا کہ سشیل کمار قتل کا اہم ملزم اور ماسٹر مائنڈ ہے اور الیکٹرانک شواہد بھی دستیاب ہیں جس میں کمار اور اس کے ساتھیوں کو دھن کھڑ کی پٹائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سشیل کمار کو23 مئی کو ان کے اجے کمار سہراوت کے ہمراہ پکڑا گیا۔ اب تک وہ 23 دن پولیس اور عدالتی تحویل میں رہ چکے ہیں۔ اس واقعے کے سلسلے میں ابھی تک سشیل کمار سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔