سعدیہ دہلوی، کینسر سے انتقال

   

نئی دہلی :مصنفہ، فلم ساز اور ہر موضوع پر انتہائی بیباکی سے اپنی رائے رکھنے والی سعدیہ دہلوی 63 سال کی عمر میں کینسر سے جنگ ہارنے کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جا ملیں۔ موصوفہ ایک لمبے وقت سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔سعدیہ دہلوی کا تعلق شمع گھرانے سے تھا۔ شمع اردو کا ایک انتہائی معروف میگزین تھا جس کو 1938 میں سعدیہ کے دادا محترم نے شروع کیا تھا۔ سعدیہ نے شمع گھرانے کے ایک خواتین کے موضوع پر نکلنے والے میگزین ’بانو‘ کی ادارت کی تھی۔ زبردست صلاحیتوں کی مالک سعدیہ دہلوی نے کئی ڈوکیومنٹریز اور ٹیلی ویژن پروگرامس کے لئے اسکرپٹ بھی لکھیں۔