سعودی، ترکی، شام، مصر، الجزائر، عید اجتماعات پر پابندی

,

   

استنبول /19 مئی (سیاست ڈاٹ کام کورونا وائرس کے پھیلاؤکے پیشِ نظر سعودی عرب، ترکی، شام، مصر، الجزائر میں کہیں پر عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے اور کہیں اس موقع پر کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔شام کی حکومت نے بھی ملک میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔شامی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے شامی عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھر کے افراد کے ساتھ گھر پر ہی نمازِ عید ادا کی جائے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے ملک بھر میں عید پر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ عید پر لاک ڈاؤن ہفتے سے منگل تک جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وباء￿ کی روک تھام کے لیے استنبول، انقرہ اور کئی شہروں میں کر فیو نافذ کیا جا رہا ہے۔ترک صدر کے سابقہ احکامات کے تحت مساجد 29 مئی سے کھولی جائیں گی، جبکہ ترکی میں اسکولوں میں پڑھائی ستمبر میں شروع ہو گی۔