سعودیہ کیساتھ معاشی شراکت داری اولین ترجیح : شہباز شریف

   

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت کی ترجیح پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی تعلقات کو ایسی معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنا ہے جو دونوں ممالک کیلئے سود مند ہو۔پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’میری حکومت کی ترجیح ہوگی کہ وقت کے امتحان پر پورے اترنے والے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو باہمی طور پر سود مند معاشی اور تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کروں۔ ‘وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح ہو گی کہ پاکستان میں منافع بخش پراجیکٹ میں سعودی سرمایہ کاری لایا جائے۔‘