سعودیہ کے مختلف شہروں میں کورونا کیسیز میں اضافہ

   

ریاض : (کے این واصف) مملکت سعودی عرب میں کورونا وبا کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں کورونا کے مصدقہ کیسیز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ متاثرین کی تعداد 5 ہزار کی حد کو چھو گئی۔ وائرس سے 7 شہر سب سے متاثر پائے گئے ہیں۔ موصولہ خبر کے مطابق کوروناوائرس کے سب سے زیادہ کیسیزدارالحکومت ریاض میں سامنے آئے۔ پیر کو متاثرین کی جملہ تعداد 4778 رہی۔ وزارت صحت نے بتایا کہ متاثرین میں دوسرا شہر جدہ ہے جہاں 1122 کیسز ہوئے۔ تیسرے نمبر پر 578 سے مکہ مکرمہ، چھوتے نمبر پر 177 سے دمام، پانچویں نمبر پر 139 سے الھفوف، چھٹے نمبر پر 124 مریضوں کے ساتھ مدینہ منورہ ہے۔ وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 133 چھوٹے شہروں میں بھی کورونا کے کیسیز ریکارڈ پر آئے ہیں۔