سعودی خاتون وکیل اقوام متحدہ میں پولیٹیکل افئیر آفیسر مقرر

   

نیویارک : سعودی انون دان جود الحارثی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر میں سیاسی امور کی افسر مقرر کر دی گئی ہیں۔ الحارثی کو اس منصب کے لیے ان کے کامیاب اور عملی تجربے کے پس منظر کی وجہ سے لیا گیا ہے۔جود الحارثی اس سے قبل جنیوا انٹرنیشنل کانفرنس میں او آئی سی کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ نیز یورپ میں مسلم یوتھ سے متعلق ایک کانفرنس میں بھی او آئی سی کی طرف سے شرکت کر چکی ہیں۔