سعودی عربیہ میں ایرانی سفارتی مشن کے کاموں کی شروعات

,

   

ریاض میں ایران کے سفارتی خانہ میں تین سفارتی مشن ہیں‘ ایک قونصل جنرل جدہ میں ہے او رایک جدہ میں آرگنائزیشن برائے اسلامی کواپریشن کے دفتر کا نمائندہ ہے۔


تہران۔ایران کی خارجی وزرات کے ترجمان نے کہا ہے کہ تین ایرانی سفارتی مشن برائے سعودی عربیہ بحال کردئے گئے ہیں
زنہو نیوز ایجنسی نے مہر نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ناصر کنانی نے یہ ریمارکس پیر کے روزہفتہ واری پریس کانفرنس میں کہے جب ان سے ایران اورسعودی عربیہ کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے مارچ میں طئے پائے معاہدے پر عمل آواری کے متعلق تب انہو ں نے یہ بات کہی تھی۔

کنانی کے بیان کے حوالے سے کہاگیا کہ ریاض میں ایران کے سفارتی خانہ میں تین سفارتی مشن ہیں‘ ایک قونصل جنرل جدہ میں ہے او رایک جدہ میں آرگنائزیشن برائے اسلامی کواپریشن کے دفتر کا نمائندہ ہے۔

کنانی نے زوردے کر کہاکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی بحالی اور ان کے سفارت خانوں کی کشادگی ابتدائی مراحل میں ہے‘ اور مزیدکہاکہ ایران کی تکنیکی ٹیم فی الحال سعودی عربیہ میں ہے اورزمین کام انجام دے رہی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ وہ پرامید ہیں کہ دونوں ممالک اپنے معاہدے کے تحت اپنی منصوبہ بندی کے مطابق مکمل طور پراپنا کام شروع کریں گے۔

کنانی نے کہاکہ دونوں ممالک نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے بہترین اشتراک کی پیش رفت میں سفارتی سرگرمیوں کو بحال کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھایاہے اور مزیدکہاکہ سوڈان کے ذریعہ 65ایرانی شہریوں کا انخلاء اورسعودی عرب کے بندرگاہ شہر جدہ سے ہوئے ان کی ایران منتقلی ایک مثبت اقدام ہے۔

ایران کے صدر ابراہیم رائیسی کے مجوزہ سعودی عرب دورے کے متعلق کنانی نے کہاکہ تہران کو سعودی حکمران سلمان بن عبدالعزیز السعود سے سرکاری دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور اس کاسرکاری طور پرجواب بھی دیاجاچکا ہے۔

لبنان کے شہر بیروت میں ایک کانفرنس میں ایرانی کے وزیرخارکی حسین عامر عبدالہیان نے تصدیق کی تھی کہ ان کے سعودی عربیہ کے ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ایک دوسرے کوسرکاری دورے پر مدعو کیاہے۔

سعودی عربیہ او رایران دونوں ممالک کے درمیان میں دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات کوبحال کرنے اور سفارت خانوں کودوبارہ کھولنے کے ایک معاہدے پرپہنچے تھے۔

دونوں ممالک نے 6اپریل کے روزفوری اثر کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کے سفارتی تعلقات کوبحال کرنے کااعلان کیاتھا۔