سعودی عربیہ نے اپنے مردوں کو پاکستانی او ردیگر تین ممالک کی عورتوں کے ساتھ شادی کرنے سے منع کردیا۔ رپورٹ

,

   

ریاض۔ پاکستان اور دیگر تین ممالک بنگلہ دیش‘ چاڈ او رمیانمار کی عورتوں سے شادی کے لئے اپنے ملک کے مردوں کو منع کردیاہے‘ سعودی عربیہ کے میڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے حوالے سے ڈاؤن نے یہ خبرد ی ہے۔


ایک غیر سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مذکورہ چار ممالک سے تعلق رکھنے والی 500,000عورتیں فی الحال مملکت میں رہ رہی ہیں۔

غیر ملکیوں سے شادی کی خواہش رکھنے والے سعودی عرب کے مردوں کو اب سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے‘ روزنامہ مکہ کی ایک خبر میں مکہ پولیس ڈائرکٹر میجر جنرل اوصاف القریشی کے حوالہ سے یہ بات کہی گئی ہے۔

ڈاؤن کی خبر ہے کہ مذکورہ اقدام کا مقصد غیر ملکی عورتوں سے شادی کرنے سے سعودی مردوں کی حوصلہ شکنی کرنا اور غیر ملکیوں سے شادی سے قبل اضافی شرائط کو پیش کرنا ہے۔

قریشی کے بیان کے حوالے سے کہاگیاہے کہ جو لوگ غیرملکی عورتوں سے شادی کرنا چاہتے ہیں انہیں پہلے حکومت سے رابطہ کرنا ہوگا اور سرکاری چیانل کے ذریعہ شادی کی درخواست داخل کرنا ہوگا۔ قریشی نے کہاکہ طلاق شدہ مرد اپنے طلاق کے چھ ماہ کے اندر درخواست داخل کرنے کا اہل نہیں ہوگا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ درخواست گذار کی عمر 25سال سے زائد ہو اور شناختی دستاویزات مقامی ضلع میئر کی درخواست کے ساتھ شامل رہیں تمام شناختی کارڈس کے بشمول فیملی کارڈ کی کاپی بھی لگائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ”اگر درخواست گذار پہلے سے شادی شدہ ہے‘ اس کو اسپتال سے ایک رپورٹ حاصل کرنے کے لگانی ہوگی جس سے ثابت ہوسکے کہ اس کی بیوی معذور ہے‘ خطرناک بیماری کا شکار ہے یا بانچ ہے“۔