سعودی عربیہ کے خلاف حوثی نے کیا حملہ

,

   

صناء۔ یمن کے حوثی باغیوں نے جمعہ کے روزسعودی عربیہ کے خلاف سلسلہ وار حملے انجام دئے ہیں
ڈی پی اے نیوزایجنسی کی رپورٹس ہے کہ حالیہ ہفتوں میں تیل کی دولت سے مالا مال مملکت میں حویثوں کی جانب سے میزائل او رڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

حوثی فوجی ترجمان یحیی ساری نے جمعہ کے روز کہاکہ سعودی آرمکو سے منسلک تبصیبات کو نشانہ بنانے کے مقصد سے 8بلاسٹک میزائیل اور بار دھماکو ڈرونس مذکورہ گروپ نے چھوڑ ے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ دیگر چھ ڈرونس سعودی عرب کے سرحدی علاقوں نجران اور آسیر میں فوجی ٹھکانوں کے خلا ف بڑے اپریشن کے طور پر چھوڑے گئے ہیں۔ انہوں نے کوئی تفصیل بتائے بغیر کہا کہ”اس اپریشن نے بڑی کامیابی کے ساتھ اپنا ہدف پورا کیاہے“۔

ساری نے کہاکہ مذکورہ حملے یمن میں سعودی قیادت کی جارحیت کے سات سال کی تکمیل پر کئے گئے ہیں۔مملکت کی طرف نشانہ لگاکر چھوڑے گئے 8ڈرونس کو سعودی ک قیادت والی اتحادی فوج نے جمعرات کے روز ناکام بنادیاتھا


دویونیورسٹیوں کو نشانہ بنایاگیاتھا
سعودی عربیہ نے کہاکہ جمعرات کے روز جزان کے سرحدی صوبہ میں تیل تقسیم کرنے والے اسٹیشن پر پراجکٹائیل حملہ کیاگیا تھا جس کی وجہہ سے کسی جانی نقصان کے بغیر آگ لگی ہے۔

سعودی کی توانائی وزارت نے اس حملے کی مذمت کی‘ کہاکہ نیوز ایجنسی ایس پی اے نے جانکاری دی کہ توانائی کی سربراہی کو متاثر کرنے کے مقصد سے یہ حملہ کیاگیاہے۔

یمن جنگ کو ختم کرنے کے مقصد سے کی گئی جنگ بندکے متعلق سعودی عربیہ کے اعلان کے ایک روز یہ تازہ حملے کئے گئے ہیں۔ سال2014سے یمن خانہ جنگی کی صورتحال سے دوچار ہے۔