سعودی عرب ،تیل تنصیبات پر حملے کی تحقیقات میں ماہرین کو دعوت

   

دوحہ۔17ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب نے حال ہی میں آرامکو تیل تنصیبات پر حملے کی تحقیقات میں شمولیت کیلئے بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کے ماہرین کو دعوت دی ہے ۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ تفتیش جاری ہے اور زمینی حقائق کو قریب سے پرکھنے اور تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے ہم نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ماہرین کو دعوت دی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت اور واضح موقف اپنانے کی بھی اپیل کی ہے ۔قابل غور ہے کہ ہفتہ کو سعودی عرب کی دو پٹرولیم کمپنیوں میں ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔