سعودی عرب: بالواسطہ بھرتی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

   

ریاض: جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے دوسروں کے لیے غیر ملکی پراکسی کارکنوں کی بھرتی پر جرمانے کے اطلاق کی یاد دہانی کی ہے۔حکام نے اپنے ایک ٹویٹ میں وضاحت کی کہ ایسے افراد کا آجر جو اپنے کارکنوں کو دوسروں کے لیے یا ان کے کسی خاص اکاؤنٹ کے لیے کام کرنے کے قابل بناتا ہے ( انفرادی آجر جو کارکنوں کو دوسری کمپنیوں میں ملازمت کرنے کی اجازت دیتے ہیں) اسے 100,000 ریال تک جرمانے اور 6 ماہ تک کی قید کی سزا دی جائے گی۔پاسپورٹ حکام نے تصدیق کی کہ مذکورہ جرمانے کے علاوہ پانچ سال تک کی مدت کے لیے بھرتی پر پابندی عائد کی جائے گی۔یہ اقدام سعودی عرب میں ملازمتوں اور کام کرنے کے مواقع میں شفافیت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔گذشتہ چند برسوں میں سعودی حکام نے لاکھوں کی تعداد میں رہائش، کام اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہٹا دیا اور بہت سے غیر ملکی ملازمین کو مملکت سے باہر بھیج دیا ہے۔سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ مکہ مکرمہ کے ساتھ ساتھ ریاض کے علاقوں میں 911 نمبر پر کال کرکے اور دیگر تمام علاقوں میں 999 ڈائل کرکے رہائشی، مزدوری یا سرحدی حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں حکام کو مطلع کریں۔