سعودی عرب : باہر سے آنے والے عازمین عمرہ کیلئے نئی خدمات متعارف

   

جدہ : سعودی عرب کی وزارت حج عمرہ نے سعودی اتھارٹی فار ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ”سدایہ” کے تعاون سے ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے ج میں مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو مسجد حرام اور مسجد نبوی میں عمرہ اور نماز ادا کرنے کے لیے ایپس کے ذریعے اجازت نامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جمعہ کو ایک بیان میں وزارت حج نے کہا کہ یہ سروس ”قدوم” پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے اور مملکت میں پہنچنے کے بعد ”اعتمرنا‘‘اور ’’توکلنا‘‘ کی ایپس پرموثرہو گی۔ ان دونوں ایپس میں سے کسی ایک پرعمرہ کی اجازت نامہ کی تصدیق کی جا سکے گی۔سعودی عرب میں حج و عمرہ کی وزارت نے قبل ازیں اس بات پر زور دیا تھا کہ مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز ادا کرنے اور مسجد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے اجازت نامے کا اجرا ان لوگوں تک محدود رکھا جائے جنہیں کرونا وائرس ویکسین کی دو خوراکیں دی گئی ہوں۔ سعودی عرب میں ویکسین کی منظوری دی گئی ہے۔