سعودی عرب سے 7ہزار سے زائد افراد ملک بدر

   

ریاض : 14 جون ( یو این آئی ) سعودی عرب نے ایک ہفتہ میں ہزاروں غیر قانونی باشندوں کو ملک بدر کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی سکیورٹی حکام نے ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 10ہزار 725 غیر قانونی مقیم افراد کو گرفتار کیا۔اسی حوالے سے سعودی وزارت داخلہ نے بتایاکہ یہ گرفتاریاں 4 جون سے 10 جون کے درمیانی عرصے کے دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے کیے گئے مشترکہ معائنے کے دوران کی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد میں ریزیڈنسی قانون کی خلف ورزی کرنے والے 5 ہزار 899 افراد بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ بارڈر سکیورٹی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 3 ہزار 84 افراد جبکہ لیبر لاء￿ کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ہزار 742 افراد شامل ہیں۔ سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 7 ہزار 989 غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کیا گیا جبکہ 14ہزار 268 افراد کو سفری دستاویزات کے حصول کے لیے ان کے سفارتی مشنز میں بھیجا گیا۔