سعودی عرب: معمر افراد کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز

   

ریاض ۔ سعودی عرب میں معمر افراد کو کورونا ویکسین کی تیسری خوراک دینے کا آغاز ہو گیا۔ وزارت صحت نے 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ مکہ مکرمہ ریجن میں خالد محمد الحسینی وہ پہلے معمر شخص ہیں جنہیں بوسٹر ڈوز لگائی گئی۔ ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا تھا کہ گردوں کے پرانے مریضوں، اعضا کی پیوندکاری کرنے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانا شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف زمروں میں جلد ہی تیسری خوراک دینے کا آغاز ہو گیا ہے اور ابتدائی مرحلے میں 60 سال یا اس سے بڑی عمر کے بزرگوں کو بوسٹر ڈوز لگائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ تیسری ڈوز کے لیے تیاری شروع کر دی گئی ہے اور وقت آنے پر اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دوسری ڈوز کے 8 ماہ بعد تیسری خوراک لگائی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اب تک کورونا ویکسین کی مملکت میں 41 ملین سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں جبکہ 18 ملین سے زیادہ افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔