سعودی عرب میں الیکٹرانک چپ والا پاسپورٹ ہوگا

   

ریاض: سعودی عرب نے ایک الیکٹرانک چپ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔اس میں شہریوں کا ڈیٹا شامل ہوگا اور اسے ان کے پاسپورٹ سے منسلک کیا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد مملکت میں مختلف خدمات کومربوط اورڈیجیٹل بنانے کے عمل میں سہولت پیدا کرنا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے خبر رساں ایجنسی کوبتایا کہ آئندہ چند ماہ میں ڈیجیٹل قومی شناخت متعارف کرائی جائے گی۔اس سے ڈیجیٹل ویزاجاری کرتے وقت بائیومیٹرک اور فنگرپرنٹ کی رجسٹریشن بھی دستیاب ہوگی اور لوگوں کواس مقصد کے لیے سفارت خانوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔