سعودی عرب میں انوکھی ڈکیتی

   

ریاض : مشرقی سعودی عرب کی گورنری قطیف میں دو افراد نے ایک شخص پر کو گاڑی مار کر زخمی کر دیا اور پھر اس کے پاس جو کچھ تھا لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کا ویڈیو کلپ سماجی ویب سائٹس پر وائرل ہوگیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کر کے ان دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ٹویٹر پر سعودی پبلک سیکیورٹی اکاؤنٹ سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہیکہ خوفناک ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں حملہ آور سعودی تھے اور حکام نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ قانونی کارروائی کر کے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔ متاثرہ شخص کو ہاسپٹل منتقل کرکے طبی امداد دی گئی جس جگہ شہری کو لوٹا گیا اس کے ساتھ ہی قریبی گھر میں لگے نگراں کیمرہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش ہو رہی تھی۔ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہیکہ ایک کار ایک شخص کو گلی میں ٹکراتی ہے اور اسے زمین پر گرا دیتی ہے۔