سعودی عرب میں ایرپورٹس پوری طرح کارکرد

   

سلطنت میں کورونا انفیکشن میں نمایاں کمی پر اقدام
ریاض : سعودی عرب کے ہوائی اڈے کورونا انفیکشن سے متعلقہ پابندیوں کے بغیر پوری صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے ۔ سیول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی (جی اے سی اے ) نے یہ اطلاع دی ہے۔ چونکہ یہاں انفیکشن کے معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے اس لئے حکومت کامنصوبہ آہستہ آہستہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق پابندیوں کوہٹانے کا ہے اوراسی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔جی اے سی اے نے ایک بیان میں کہا کہ سیول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی نے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کو مکمل صلاحیت کے ساتھ چلانے کا اعلان کیا۔اتوار سے یہ ضوابط نافذ العمل ہوگئے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اصول ملکی اور بین الاقوامی دونوں پروازوں پر لاگو ہوتا ہے ۔ تاہم اس دوران آپ کو ایک خصوصی درخواست میں اپنے ویکسینیشن کے بارے میں معلومات دینی ہوں گی اور اس کی تصدیق کرانا ضروری ہوگا۔وبا کا آغاز ہونے کے بعد سے سعودی عرب میں اب تک کورونا کے 547000 سے زائد کیسز رجسٹر ہو چکے ہیں اور 8763 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ پچھلے تقریبا دو ماہ سے انفیکشن کے یومیہ معاملات 50 سے زیادہ ریکارڈ نہیں کیے جا رہے ہیں۔ملک میں اب تک 3 کروڑ 84 لاکھ افراد کو ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہے ۔