سعودی عرب میں حرہ ’’البرک‘‘ لاکھوں سال قدیم آتش فشائی گڑھا

   

ریاض : حرہ ’’ البرک‘‘ سعودی عرب کے جنوب میں واقع آتش فشائی گڑھوں میں سے ایک وسیع گڑھا ہے۔ اس ’’حرہ‘ کے اطراف اس سے ملتے جلتے بہت سے پہاڑ پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ حرات سعودی عرب کے مختلف خطوں کی لاکھوں سال قدیم ارضیاتی تاریخ کی گواہی دے رہے ہیں۔آتش فشاں سے بنے گڑھے اور نکلنے والے مادے پر مشتمل علاقے کو حرہ بھی کہتے ہیں۔ ایسے حرّات سعودی عرب کی ارضیاتی تاریخ کی سب سے نمایاں خصوصیات میں سے ایک ہیں۔ یہ حرّات جنوب میں یمن سے لے کر شمال میں شام تک مملکت کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان میں سے کچھ دوسرے علاقوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔مخصوص اداروں کی جانب سے شائع رپورٹس کے مطابق ان ’’حرات‘‘ میں آتش فشائی مواد موجود ہے اور یہ مادہ قریبا 30 ملین سال قبل زمین سے نکلا تھا۔