سعودی عرب میں خواتین 40 فیصد کاروباری اداروں کی مالک

   

ریاض: سعودی عرب میں 40 فیصد کاروباری ادارے خواتین کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔الاقتصادیہ کے مطابق مملکت بھر میں کاروباری خواتین کی تعداد 1.1 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ان میں کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاروباری اداروں کے مالکان میں 51 فیصد نوجوان ہیں۔۔ مملکت بھر میں کاروباری اداروں اور کمپنیوں کی تعداد 1.3 ملین ہے۔ان میں سے 4 لاکھ کا تعلق ریاض ریجن جبکہ 3 لاکھ 13 ہزار کا مکہ ریجن سے ہے۔سب سے کم کاروباری ادارے حدود شمالیہ اور باحہ ریجنوں میں ہیں۔ حدود شمالیہ میں 15 ہزار اور باحہ ریجن میں صرف 13ہزار کاروباری ادارے ہیں۔ یاد رہے کہ مملکت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے حالیہ برسوں کے دوران بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔