سعودی عرب میں خوفناک سڑک حادثہ، 6 ہلاک

   

ریاض : سعودی عرب میں ایک اور خوفناک ٹریفک حادثہ نے 6 جانیں لے لیں۔ جازان کے علاقے میں شاہراہ پر نیا ٹریفک سانحہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک خاندان کے پانچ افراد اور ایک رشتہ دار جاں بحق ہوگئے۔ ایک رشتہ دار زخمی ہوگیا جسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔خاندان کا سربراہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنی ساس کی بیمار پرسی کے لیے جار رہا تھا کہ ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ خاندان الحمصہ ہاؤسنگ روڈ پر جا رہا تھا۔ خاندان کا سربراہ اور خاندان کے افراد رمضان المبارک میں فجر کے بعد ساس کی عیادت اور مدد کے لیے روانہ ہوئے تاہم راستہ میں ان کی کار ایک دوسری کار سے ٹکرا گئی۔