سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی مشکل آسان

   

ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ و امیگریشن (جوازات ) نے قرنطینہ پالیسی کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی ہے ۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے استفسار کیا کہ اہلیہ سعودی عرب میں مقیم تھیں ۔ انہوں نے یہاں رہتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی تھیں ۔ اب دوبارہ وزٹ ویزے پر بلانا ہے اس صورت میں انہیں قرنطینہ کرنا ہوگا ؟ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ ضوابط کے تحت وہ تارکین جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں مملکت میں لگائی تھیں اور توکلنا و صحتی ایپ پر ان کا اسٹیٹس ’’امیون‘‘ ہے وہ مملکت آسکتے ہیں ۔ جوازات نے شہری کی پریشانی دور کرتے ہوئے کہا آپ کی اہلیہ کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا ۔ وہ غیر ملکی جنہوں نے سعودی عرب میں ویکسینیشن نہیں کرائی انہیں مملکت آنے پر پانچ دن قرنطینہ کرنا پڑتا ہے اور منظور شدہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز بھی دی جاتی ہے ۔ قرنطینہ کے پہلے دن ان کاپی سی آرٹسٹ کرایا جائے گا اور قرنطینہ کے پانچویں روز بھی پی سی آرٹسٹ کرانے کے بعد رپورٹ نیگیٹیو آنے پر انہیں جانے کی اجازت ہوگی ۔ حکام کی متعین کردہ پالیسی پر عمل کرنا ہر صورت لازمی ہوگا بصورت دیگر سفر نہیں کرسکتے ۔