سعودی عرب میں ماہانہ 10لاکھ تنخواہ چھوڑ کر عوامی خدمت

   

حیدرآباد ۔ 8جنوری ( سیاست نیوز) عوامی خدمت کیلئے ایک نوجوان نے ماہانہ 10لاکھ روپئے کی نوکری کو ٹھوکر مار دی ، جی ہاں یہ سچ ہے تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے میڈپلی منڈل کے منے گوڑہ گرام پنچایت کا رہنے والا سنگی ریڈی نریش ریڈی سال 2007ء میں ملازمت کی تلاش میں سعودی عرب روانہ ہوا ۔2008ء سے وہ آرمکو کمپنی میں ملازمنت کررہا ہے ۔ اس کی تنخواہ ماہانہ 10لاکھ روپئے سے زائد ہے ۔ اس نیع وامی خدمت کا فیصلہ کیا اور پنچایت راج انتخابات میں حصہ لینے کے لئے دس لاکھ روپئے کی ملازمت چھوڑ دی اور وطن واپس ہوگیا ۔