سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خاتون گولف ٹورنمنٹ

   

ریاض۔سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے گولف ٹورنمنٹ کا انعقاد ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت رواں برس نومبر میں خواتین کے تین روزہ گولف ٹورنمنٹ کا انعقاد کرے گی جس میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی خواتین کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس نومبر میں لیڈیز یورپین ٹوئر (ایل ای ٹی)کی جانب سے دی سعودی لیڈیز انٹرنیشنل نامی گولف ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔مذکورہ گولف ٹورنمنٹ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ رائل گرین گولف اینڈکنٹری کلب میں ہوگا اور اس کی فاتح کھلاڑی کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم دی جائے گی۔سعودی عرب میں ہونے والا مذکورہ ٹورنمنٹ برٹش اینڈ اسکاٹش گولف ٹورنمنٹ کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا مہنگا ٹورنامنٹ ہوگا۔