سعودی عرب میں چاند نظر آگیا ۔ آج عید الفطر

,

   

ریاض : سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا پے۔عرب نیوز کے مطابق مملکت میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالفطر جمعہ کو ہوگی۔سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں شوال کے چاند نظر آنے کی تصدیق کی اور اعلان کیا کہ عیدالفطر جمعہ 21 اپریل کو ہوگی۔عرب میڈیاکے مطابق سعودی عرب کے وسطی علاقے تمیر اور حوطہ سدیر میں چاند نظر آگیا ہے۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں بھی عید جمعہ 21 اپریل کو منائی جائے گی۔دوسری جانب عمان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔