سعودی عرب میں کرکٹ کا روشن مستقبل :سعود بن مشال

   

ریاض۔ سعودی وزارت کھیل کی جانب سے مملکت میں کرکٹ متعارف کروانے کی تقریب ہوئی جس میں شہزادہ سعود بن مشال نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی سعودیہ میں آزمائشی میچ کی پیش کش کریں گے ۔تقریب سے خطاب میں چیئرمین سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن شہزادہ سعود بن مشال نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کاروشن مستقبل دیکھاجاسکتاہے 6 ماہ سے کرکٹ کوفروغ دینے کیلئے خصوصی کاوش کی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کیلئے ساڑھے7 ہزار کے قریب کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 60 فیصد افراد کا تعلق پاکستان سے ہے ۔شہزادہ سعود بن مشال نے کہا کہ سعودیہ میں کرکٹ کے روشن مستقبل کی وجہ پاکستانی کھلاڑی ہیں، سعودی کرکٹ فیڈریشن کیساتھ ملکرکام کریں گے پاکستان ٹیم کے سعودیہ میں آزمائشی میچ کی پیش کش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیشکش جلد بھیجیں گے کرکٹ اسٹیڈیم سے متعلق پوراایک سسٹم بنایا جائے گا۔