سعودی عرب میں کورونا کے 1024 نئے مریض

   

ریاض : سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1024 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔مزوزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں کے اضافے کے بعد کل تعداد 558106 ہوگئی ہے‘۔وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 298 مریض شفایاب ہوئے ہیں جن کے بعد مجموعی تعداد 542416 ہوگئی ہے‘۔’ایک مریض کورونا کے باعث ہلاک ہوا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 8879 ہے‘۔وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے زیر علاج مریضوں میں سے 69 کی حالت نازک ہے‘۔