سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیاں حیرت انگیز :سربراہ آئی ایم ایف

   

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ ’آئی ایم ایف‘ کی مینیجنگ ڈائیریکٹرکرسٹالینا جارجیا نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اقتصادی تنوع کے حوالے سے ہونے والی تبدیلی ’حیرت انگیز‘ ہے۔عربی روزنامے ’عکاظ ‘ کے مطابق العربیہ بزنس سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور معاشی فعالیت سعودی عرب کی سیاحتی کشش کی بنیادی وجوہات ہیں۔جارجیا نے دبی میں منعقد ہونے والے عرب مالیاتی فورم میں شرکت کے موقع پر کہا ’سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلی حیرت انگیز ہے، سعودی عرب کی معیشت گیس اور پٹرول پر انحصار کرنے کے بجائے دیگر شعبوں میں بھی فعال ہورہی ہے۔