سعودی عرب میں 3غیر ملکی خواتین کو سزا سنادی گئی

   

ریاض: سعودی عرب میں خلاف قانون عمل انجام دینے پر 3 غیر ملکی خواتین کو سخت سزا سنادی گئی۔سعودی عدالت نے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کو پناہ دینے کے جرم میں 3 غیر ملکی خواتین پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے۔ سعودی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تینوں خواتین کو فی کس 50,000 سعودی ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ سعودی عرب میں غیر قانونی داخل ہونے والوں کے ساتھ تعاون سنگین جرم کے زمرے میں آتا ہے۔