سعودی عرب نے کم کاربن والی امونیا کیپہلی کھیپ جاپان بھیج دی

   

ریاض : سعودی عرب نے کم کاربن والی امونیا کی پہلی کھیپ جاپان بھیج دی۔ فریقین نے اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کر کے اطلاع دی ہے کہ کم کاربن والی امونیا بجلی پیداوار میں استعمال ہو گی۔ بھیجی جانے والی کھیپ کے ساتھ غیرجانبدار فریق کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ منسلک ہے۔الشرق الاوسط کے مطابق کم کاربن والی امونیا کھیپ متعدد فریقوں کے درمیان موثر تعاون کا ثمر ہے۔ سابک کمپنی نے سعودی آرامکو کے تیار کردہ مادے ’اللقیم‘ (فیڈ سٹاک) کے ذریعے کم کاربن والی امونیا تیار کی ہے۔ اس کا سودا آرامکو کے ذریعے جاپانی کمپنی فیوجی آئل (ایف او سی) سے کیا گیا۔ امونیا کو کم کاربن والی گیس تسلیم کر لیا گیا ہے۔جاپانی وزارت اقتصاد و تجارت و صنعت نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے لیے امونیا کو ایندھن کے طور پر بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کی سکیمیں بنا لی گئی ہیں۔ جاپان 2050 تک کاربن فری ایندھن کا ہدف حاصل کر لے گا۔