سعودی عرب کے شاہ سلمان کی مصر میں آمد

   

قاہرہ /24 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز عرب یورپ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے۔شاہ سلمان مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر عرب یورپ سربراہی اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کریں گے۔شرم الشیخ میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں عرب اور یورپی ممالک کے پچاس سربراہان شرکت کریں گے، جس کیدوران اسٹرٹیجک تعاون اور انسداد دہشت گردی سمیت غیرقانونی مہاجرین کی روک تھام پر بحث کی جائے گی۔ریاض سے روانہ ہونے سے قبل شاہ سلمان نے ایک شاہی فرمان جاری کیا جس میں امور مملکت چلانے کیلئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اختیارات سونپ دیئے۔