سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی ہندوستان آمد متوقع

   

ریاض ،11مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج ہندوستان کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔دورے کے دوران عادل الجبیر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ۔واضح رہے کہ سعودی وزیر پاکستان کے دورے کے بعد ہندوستان جارہے ہیں، انہوں نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث سعودی وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔