سعودی قیادت کی طرف سے امارات کو قومی دن پر مبارکباد

   

دبئی : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امارات کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔سعودی قیادت نے شیخ محمد بن زاید کو روانہ کئے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کو اس پر مسرت دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امارات کیلئے مزید ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔سعودی قیادت نے اپنے مکتوب میں سعودی عرب اور امارات کے برادرانہ تعلقات کی تعریف کی ہے۔ 2 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات قائم ہوئی تھی ، جس کے بعد ان ریاستوں کو متحدہ عرب امارات کا نام دیا گیا۔