سعودی میںاب تجارتی لین دین اے ٹی ایم کارڈ ز کے ذریعے

   

ریاض۔ 16 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ایک اہم فیصلہ لے لیا گیا۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ترجمان عبدالرحمن الحْسین نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں تمام تجارتی لین دین اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے ہو گی۔ تاہم اس پر عمل درآمد مرحلہ وار ہو گا۔15 نومبر 2019ء سے آٹو کار ریپرنگ ورکشاپس اور پنکچر کی دْکانوں پر بل کی ادائیگی نقد رقم کی بجائے اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے ہو گی۔آہستہ آہستہ یہ پابندی دیگر شعبوں پر بھی عائد کر دی جائے گی۔ 25 اگست 2020ء تک تمام کاروباری لین دین آن لائن طریقے سے ہو گا۔ جس کے بعد نقد کی ادائیگی مکمل طور پر ممنوع ہو جائی گی۔ عبدالرحمن الحْسین کے ٹویٹر بیان کے مطابق اس فیصلے کا مقصد سعودیوں کے نام سے غیر مْلکیوں کے ممنوعہ کاروبار یعنی سجل تجاری کا خاتمہ کرنا ہے۔آن لائن ادائیگی کی پابندی 6 مرحلوں میں نافذ کی جا رہی ہے۔