سعودی میں این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو واپس بھیج دیا گیا

   

ریاض : سعودی عرب نے این آر آئیز کے ایک گروپ کو واپس بھیج دیا ہے جنہوں نے مملکت میں مجوزہ این آر سی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ سعودی عرب کی جانب سے اُن افراد کو واپس بھیج دیا جارہا ہے جو ٹریفک سگنلس پر بھیک مانگتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ روزنامہ ’’تلنگانہ ٹوڈے‘‘ میں شائع خبر کے مطابق این آر آئیز کے اس گروپ نے گزشتہ سال اہم شہروں بلاد، جدہ میں احتجاج کیا تھا، اس دوران وہ پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے۔ پولیس نے کہا کہ قواعد کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا تھا اور انہیں حراست میں رکھا گیا تھا۔