سعودی میں گڑیوں کی شادی قدیم روایت کا احیا

   

ریاض ۔سعودی عرب بچوں اور بچیوں کو قدیم خوبصورت ورثے سے جوڑنے کے لیے گڑیوں کی شادی کا رواج زندہ کیا جارہا ہے۔ جنوبی سعودی عرب کے صوبے جازان میں گڑیوں کو ہو بہو دلہنوں کی طرح سجایا جاتا اورگڑوں سے ان کی شادی کی جاتی تھی۔ طویل عرصے بعد اس رواج کا احیاکردیاگیا ہے۔ میڈیاکے مطابق عائشہ عبداللہ نے جو جازان علاقے میں ام عبداللہ کے نام سے معروف ہیں اپنی دکان کے گوشے میں گڑیوں کا سیکشن قائم کیا ہے۔ یہ گڑیاں معروف تاریخی ملبوسات اور زرق برق لباس سے آراستہ ہیں۔ مملکت کے ساحلی علاقوں تہامہ کے کوہستانی مقامات کے لوگ گڑیوں کے کھیل کے لیے مشہور مانے جاتے ہیں۔ ان مقامات پر گڑیاں بنانے اور انہیں زرق برق لباس پہنا کر نمائش میں رکھنے کا رواج رہا ہے۔