سعودی نائب وزیرخارجہ ولید الخریجی کیآرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

   

اسلام آباد: سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئرولید بن عبدالکریم الخریجی جمعرات کو پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔انجینئرخریجی نے پاکستان کے سرکاری دورہ کے دوران اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاکستانی فوج کے چیف آف اسٹاف نے سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا تھا۔ دونوں فریقین نے مضبوط برادرانہ تعلقات اور تعاون کے کئی شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں خادم حرمین شریفین کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی شرکت کی۔