سعودی نوجوان کی دلیری، کار کو آگ لگنے سے بچا لیا

   

ریاض : سعودی عرب میں ایک نوجوان کی جرات مندانہ کارروائی میں ایک کار کو آگ لگنے سے بچاتے دیکھا گیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس پر سوشل میڈیا پر نوجوان کی تحسین کی جا رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نے جلدی سے کار کو کھولا اور جلتے کاغذ کار سے باہر پھینکے۔ نواجوان کی اس فوری کوشش نے کار کو آگ لگنے سے بچا لیا۔اتنے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی وہاں آ گیا۔ اس نے نوجوان کا کار کو آگ لگنے سے بچانے میں مدد کرنے پر اس کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پربھی نوجوان کے اس اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی کیمروں میں دکھائی دینے والا نوجوان ایک شاہراہ عام پر چل رہا تھا۔ چلتے ہوئے وہ ایک کریانے کی دکان کے سامنے کھڑی کار کے پاس پہنچا جہاں اس نے دیکھا کہ کار کیاندر کچھ کاغذوں کو آگ لگی ہوئی ہے۔