سعودی وزیر خارجہ سے بلاول بھٹو کا رابطہدوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

   

اسلام آباد ؍ ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ان کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ ’رابطہ کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے مضبوط تعلقات، ان کی سپورٹ اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔‘دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ تشویش کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور اس حوالہ سے مشترکہ کوششوں کوتیز کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جس سے عالمی امن و سلامتی کو فروغ ملے گا۔ یاد رہیکہ رواں سال نومبر میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ کیا تھا۔دورہ کے دوران سعودیہ، پاکستانی اعلی رابطہ کونسل کے تحت سیاسی و سکیورٹی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر کی تھی۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلی رابطہ کونسل کے تحت سیاسی و سلامتی سے متعلق وزارتی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے منٹس پر دستخط کیے گئے تھے۔