زیورچ : سعودی وزیر خارجہ نے منگل کو ڈیووس میں کہا ہے کہ وہ اس ہفتہ کے آخر میں لبنان کا دورہ کریں گے جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں کسی سعودی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ ہوگا۔‘شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ اعلان ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران سفارتکاری اور چیلنجز کے عنوان سے پینل مباحثہ کے دوران کیا۔سعودی وزیر خارجہ کا آج ہونے والا ایک روزہ دورہ ایران کے ساتھ لبنان کی مبینہ صف بندی، خلیجی ملکوں میں منشیات کی ا سممگلنگ میں اس کے کردار اور جاری عدم استحکام کے باعث کئی برسوں سے کشیدہ تعلقات کے بعد سعودی عرب کے کسی اعلی عہدیدار کا 2015 کے بعد لبنان کا پہلا دورہ ہوگا۔الاخباریہ اور عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے طویل سیاسی خلا کے بعد لبنان میں صدر کے حالیہ انتخاب کو ایک انتہائی مثبت پیش رفت قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ’ سعودی عرب نے حکومت کی ممکنہ تشکیل کا خیرمقدم کیا تاہم پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کیلیے حقیقی اصلاحات اور آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔