سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے لیا کویڈ 19کاٹیکہ

,

   

ریاض۔سعودی عربیہ کے ولی عہد محمد بن سلمان نے جمعہ کے روزکویڈ19کا ٹیکہ لیا‘ سرکاری ذرائع ابلاغ نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔مذکورہ ملک کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیاح نے ولی عہد کے شہریوں کو ٹیکہ فراہم کرنے ”خواہش ا ور مستقل پیروی“کے لئے ولی عہد کا شکریہ ادا کیاہے۔

نیوز چینل العربیہ نبے الربیاح کے حوالے سے کہاکہ”ویژن2030کے فریم ورک میں ہی‘ یہاں پر علاج سے بہتر احتیاط کی پالیسی ہے جس میں قابل تقلید بچاؤ کے اقدامات پرزوردیتے ہوئے انسانیت کی صحت قیمتی ہے اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ٹیکہ کی مقررہ وقت میں فراہمی اور اپنے رہائیشوں کو شہریوں کو اس کی فراہمی کی گئی ہے۔

دنیا کے بہترین ممالک میں سے ایک مملکت ہے جس نے عالمی وباء کا مقابلہ کیاہے“۔

ا س ماہ کی ابتداء میں سعودی عربیہ کو پی فیزر اور بائی این ٹیک کی جانب سے تیار کردہ کرونا وائرس کے ٹیکوں پر مشتمل کھیپ ملنے کے بعدیہ بات سامنے ائی ہے۔ مملکت کی وزرات صحت کے بموجب ملک میں کویڈ19کے3,61,903معاملات ہیں وہیں 352815لوگ اس وباء سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

کویڈ19اور اس سے متعلق امراض کی وجہہ سے اب تک 6168لوگ مارے گئے ہیں۔ ولی عہد سلمان دنیا کے ان لیڈران میں ہیں جنھوں نے یہ ٹیکہ لیاہے۔ پچھلے ہفتہ اسرائیل کے وزیر بنجامن نتن یاہو نے راست نشریات کے دوران یہ ٹیکہ لیاتھا۔

اس ماہ کی ابتدائی میں امریکی صدر جوائے بیڈن نے کرونا وائیرس کاٹیکہ لیاتھا۔بیڈن نے ایک ٹوئٹ میں کہاتھا کہ”آج میں نے کویڈ19کاٹیکہ لیاہے۔ جن سائنسدانوں اورمحقیقن نے اس پر دن رات کام کیاہے میں ان کا شکریہ ادا کرتاہوں“۔