سعودی کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرمکو نے دنیا کی سب سے بڑی ائی پی او کا اعلان کیا

,

   

مذکورہ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ 32ریال فی شیئر کے حساب سے 3بلین شیئر فروخت کریں گے۔
ریاض۔ سعودی عربیہ میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرمکو نے اپنی ائی پی او کی پیشکش اپنے ٹارگٹ کی حد کو اعلی سطح پر ختم کرتے ہوئے کی ہے‘ یہ وہ سطح ہے جہاں سے مذکورہ اس کمپنی کو کم سے کم 25.6بلین جملہ ریکارڈ حاصل کرنے کی منظوری ملی ہے۔

کمپنی نے تین بلین شیئر یا پھر اپنی جملہ شیئرس کا1.5فیصد 32سعودی ریال (8.5ڈالر) فی شیئر کے حساب سے فروخت کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ ای ایف ای نیوز کی خبر کے مطابق ائی پی او کا یہ سائز 1.7ٹریلین مارکٹ کی قیمت میں آرمکو کو لاکھڑا کرے گی‘ جو ایپل (1.17ٹریلین)کے ساتھ دنیا کی سب سے قیمتی عوامی صنعتی کمپنی ہے۔

آرمکو کے شیئر س کی خرید وفروخت توقع کی جارہی ہے کہ اگلے ہفتہ شروع ہوگی جو ریاض اسٹاک اکسینج کے کا زیر التوا اعلان ہے۔

سابق میں آرمکو نے اعلان کیاتھا کہ اس کے شیئر س امریکہ‘ آسڑیلیا‘ کینڈا اور جاپان کو پیش نہیں کئے جائیں گے۔

سعودی عربیہ چاہتا ہے کہ وہ دولت مند سعودی شہریوں اور اس کے علاقائی ساتھیوں کو شیئر خریدنے کا موقع فراہم کرے تاکہ اظہاریگانگت اور سرمایہ کاری کے فیصلے کی مخالفت نہیں ہوسکے۔

درایں اثناء آرمکو کے شیئر خریدنے کی سونچنے والے سرمایہ کاروں کے قرضوں کی حدت کو دوگنا کرنے کی بھی مملکت کی بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے۔

کمپنی دستیاب 33.3فیصد شیئرس (0.5فیصد آرمکو کے جملہ شیئر سے) کا ریٹیل سرمایہ کاروں کے پیشکش کرے گی جبکہ ماباقی شیئر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو مختص کئے جائیں گے۔کمپنی ڈرون او رمیزائیل حملوں سے ہونے والے نقصان کاسامنا کررہی ہے‘ جو اس سال ستمبر کے مہینے میں پیش ائے تھے