سعودی ’گرین انیشیٹو‘ کا دبئی میں بھی آغاز

   

دبئی : سعودی عرب کے ‘گرین انیشیٹو’ کے تیسرے ایڈیشن نے پیر کے روز سے دبئی میں بھی اپنی سرگرمی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ‘گرین انیشیٹو’ اقوم متحدہ کی ‘سی او پی 28 کانفرنس’ کی جاری سرگرمیوں کے ساتھ ہی شروع کر دیا گیا ہے۔سعودی وزیر برائے توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے پیغام کے ساتھ ‘سعودی گرین انیشیٹو’ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہوا ہے۔ جس میں شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے سعودی عرب میں 2060 تک ماحولیاتی آلودگی کے مکمل خاتمے سے متعلق سعودی اہداف سے آگاہ کیا۔ جس کے تحت کاربن کے خاتمے کی ٹیکنالوجی اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں اضافے جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔واضح رہے ‘سعودی گرین انیشیٹو’ کا آغاز ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2021 میں کیا تھا۔