سفید قیمہ

   

اجزا: قیمہ آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، کچلا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ، پیاز دوعدد درمیانی، سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، خشخاش تین چمچ، بادام دس عدد، کاجو دس عدد، پسی ہوئی الائچی آدھا چمچ ،ہری مرچیں چار سے چھ عدد، دہی آدھی پیالی، کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ۔
ترکیب: بادام،کاجو اور خشخاش کو آدھی پیالی پانی میں بھگو دیں پھر پیس کر پیسٹ بنالیں۔ پین میں کوکنگ آئل میں چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔ پھر اس میں کچلا ہوا لہسن اور قیمہ ڈال کر بھونیں۔ ساتھ ہی دہی ڈال دیں جب دہی کا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں الائچی پاؤڈر ،پسی ہوئی ہری مرچیں،سفید مرچ پاؤڈر اور بادام کاجو کا پیسٹ ڈال کر مزید بھونیں جب تیل الگ ہونے لگے اور ہلکی گریوی ہوتو چولہا بند کردیں۔
٭٭٭٭